ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پولس محکمہ کی 2گشتی سواریوں کا اجراء

بھٹکل میں پولس محکمہ کی 2گشتی سواریوں کا اجراء

Tue, 02 May 2017 18:21:07    S.O. News Service

بھٹکل:2/مئی (ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ اور شہری راستوں پر تحفظ فراہم کرنے، تعلقہ میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے مہیا کی گئیں 2گشتی پولس سواریوں کی بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے ہر ی جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی شیو کمار نے ساحل آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی اور فوری ضروریات پر کوئی بھی 100نمبر پر رابطہ کرتا ہے تو پولس فوری اُن کی مدد کے لئے پہنچ جائے گی اور یہ خدمات عوام کے لئے 24گھنٹے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولس کی یہ دونوں سواریاں ہمیشہ ہائی وے پر دستیاب رہے گی، کسی بھی حادثے کی صورت میں بھی سو نمبر ڈائل کر کے ان سواریوں کو موقع پر بلوایاجاسکتاہے اور فوری طور پر ایمبولنس پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہو تو اس سواری کے ذریعے زخمی شدہ شخص کو فوری سرکاری اسپتال پہنچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام کی ضروری مدد کے لئے مہیا کی گئی سہولیات سے استفادہ کریں۔ نائب میونسپل صدر کےایم اشفاق ، سی پی آئی سریش نایک، سماجی کارکن ایم آر نائک ، بلدیہ ممبران اور دیگر اہم ذمہ داران وغیرہ موجود تھے۔


Share: